24 مارچ 2015 - 11:20
عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کا دورہ شام

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری شام کے دورے پر دمشق پہنچے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیرخارجہ کا دورہ دمشق، شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم کی دعوت پر انجام پایا ہے- دمشق پہنچنے پر عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کا شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے استقبال کیا- اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دورہ شام میں عراق کے وزیر خارجہ، شامی حکام سے مشرق وسطی کی تبدیلیوں، دہشتگردی کے خطرے اور دہشتگردی کے خلاف مہم کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- عراق اور شام،کہ جنھیں دہشتگردوں کی موجودگی جیسے بڑے مس‏لے کا سامنا ہے، اس سلسلے میں باہمی تعاون سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کا مناسب طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲